تاندہ ڈیم حادثے میں لاپتہ آخری طالبعلم کی لاش بھی نکال لی گئی

Feb 03, 2023 | 19:39:PM
تاندہ ڈیم حادثے میں لاپتہ آخری طالبعلم کی لاش بھی نکال لی گئی
کیپشن: تاندہ ڈیم حادثہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تاندہ ڈیم حادثے میں لاپتہ آخری طالبعلم کی لاش بھی نکال لی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے احکامات پر ایس ایس جی اور انجینئرنگ کور کے دستوں نے آخری ڈیڈ باڈی بھی نکال لی،آخری مسنگ طالب علم کی ڈیڈ باڈی نکالنے کیلئے شروع کیا گیا آپریشن 48 گھنٹے جاری رہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی کے غوطہ خوروں نے مسنگ طالب علم کی ڈیڈ باڈی تلاش کرلی، ڈیم میں ڈوبنے والے تمام 52 طلبا اور اساتذہ کی ڈیڈ باڈی نکال لی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایس ایس جی، آرمی انجینئرز اور ریسکیو 1122 نے تاندہ ڈیم سے پانچ طلباکو زندہ ریسکیو بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کی شرح 34.49 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی، ادارہ شماریات