شاہین شاہ آفریدی رشتہ ازدواج میں منسلک ، ویڈیو منظر عام پر آگئی

Feb 03, 2023 | 18:12:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی ٹیم کے تیز گیند باز شاہین آفریدی سابق آل راونڈر شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے  رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی اور  انشا آفریدی کے نکاح کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے، دونوں کا نکاح کراچی میں طے پایا ہے، خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ رخصتی بعد میں ہوگی۔

کراچی میں ہونے والے نکاح کی تقریب آفریدی قبائل کی روایات کے تحت سادگی سے طے پائی، جس کے لیے شاہین اہلخانہ کے ہمراہ کراچی پہنچے تھے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے متعدد کھلاڑی بھی تقریب میں شریک  ہوئے جن میں  کپتان بابر اعظم، سابق کپتان سرفراز احمد ، شاداب خان ، نسیم شاہ، حمزہ میر اور محمد حفیظ شامل ہیں ، تقریب میں اسکواش کنگ جہانگیر خان اور اداکار ادنان صدیقی بھی شریک  ہوئے ۔