راکھی ساونت کی شادی ایک بارپھرمشکل میں،نئی ویڈیو سامنےآگئی 

Feb 03, 2023 | 12:07:PM
فائل فوٹو
کیپشن: راکھی ساونت کی شادی ایک بارپھرمشکل میں،نئی ویڈیو سامنےآگئی 
سورس: انسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )تنازعات کا شکار رہنے والی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت ایک بار پھر اپنی شادی کو لیکر سرخٰیوں کی زینت بن گئی ہیں۔اب اداکارہ نے شوہر عادل خان درانی کے 8 ماہ شادی  خفیہ رکھنے کی وجہ بتا دی۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کچھ ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن اداکارہ کو روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ ویڈیومیں راکھی ساونت نے کسی لڑکی کا نام لئے بغیر بتایا کہ اس کے شوہر عادل خان درانی انہیں دھوکا دے کر کسی اور سے افیئر چلا رہے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عادل نے اسی افیئر کی وجہ سے شادی کو گزشتہ 8 ماہ سے خفیہ رکھا اور جب بک باس مراٹھی میں بطور امیدوار، میں نے شرکت کی تو انہیں میری غیر موجودگی میں چکر چلانے کا اچھا موقع مل گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس تمام ثبوت ہیں، وقت آنے پر سب کے سامنے لے آئیں گی۔

 گزشتہ روز  راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ ان  کی شادی بعض افراد کی وجہ سے خطرے میں ہے، تاہم ابھی وہ کچھ بھی بتانے سے قاصر ہیں جب وقت آئے گا سب کے سامنے سب کچھ آجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی حال ہی میں ان کی والدہ کی وفات ہوئی ہے اور کچھ لوگ ان کی شادی شدہ زندگی کے پیچھے پڑ گئے ہیں، اگر ان کی شادی شدہ زندگی کو کچھ ہوا تو جو ملوث ہے ان کے بارے میں سب کو بتا دوں گی،ابھی ان کی شادی خطرےمیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جنت مرزا اور عمربٹ نے چارسال بعد راہیں جدا کر لیں

واضح رہے کہ راکھی ساونت نے کچھ عرصہ قبل ہی اسلام قبول کرکے اپنے قریبی دوست اور بزنس مین عادل درانی سے شادی کی تھی۔ جبکہ حال ہی میں ان کی والدہ کی وفات طویل عرصے سے کینسر کے عارضے میں مبتلا رہنے کے بعد ہوئی۔