دلہے کو دیکھتے ہی دلہن بیہوش ، شادی سے انکارکردیا

Feb 03, 2023 | 10:58:AM
بھارت: دلہے کو دیکھتے ہی دلہن بیہوش ، شادی سے انکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت میں دلہے کو دیکھتے ہی دلہن اسٹیج پر بیہوش ہو گئی، شادی سے بھی انکار کر دیا۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے فیروزآباد سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے شادی سے عین اس وقت انکار کیا جب اس نے دلہے کو شادی کے منڈپ پر بیٹھتے دیکھا۔ دلہا معذوری کی وجہ سے منڈپ پر ٹھیک سے نا بیٹھ پایا تھا۔ دلہے کی معذوری کو  دلہن اور اس کے گھر والوں سے چھپا رکھا تھا۔ 

دلہن کو یہ چونکا دینے والا انکشاف دوران رسم ہوا جس پر وہ بیہوش ہو گئیں۔ دلہن کو علاج کی غرض سے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تاہم ہوش میں آنے کے بعد دلہن نے اس معذور دلہے کے ساتھ  شادی کرنے سے انکار کر دیا۔

مزید پڑھیں: بارات کو شمشان گھاٹ بنا دوں گا، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

دلہن کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ساری زندگی ایسے معذور انسان کے ساتھ نہیں گزار سکتی۔ حالانکہ دونوں خاندانوں نے دلہن کو شادی کے لیے منانے کی بھرپور کوشش کی لیکن دلہن راضی نہ ہوئی۔ دلہن کے گھر والوں نے یہ دعویٰ کیا کہ دلہے کے خاندان اور ثالثی نے یہ بات چھپائی کہ دلہا جسمانی طور پر معذور ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ان کو علم ہوتا کہ دلہا معذور ہے تو وہ کبھی بھی شادی کے لیے راضی نہ ہوتے۔

شادی سے انکار پر دونوں خاندانوں میں جھگڑا شروع ہو گیا۔ دلہن کے والد نے الزام لگایا کہ دلہے والوں نے دھوکہ دیا ہے اور دلہے کے والد کا کہنا تھا کہ انہوں نے سب کچھ دیکھ کر ہی رشتہ طے کیا ۔ دلہے کا والد کا مزید کہنا تھا کہ  ہم نے کوئی جہیز کا مطالبہ نہیں کیا  اور شادی کے لیے ایک لاکھ روپے بھی دیے تھے۔ اس دوران معاملہ تھانے پہنچ گیا جہاں پولیس نے  افہام و تفہیم سے اس کو سلجھانے کی کوشش کی۔