بالی ووڈ سے افسوسناک خبر۔۔بھارت کے لیجنڈ اداکار کا دل کادورہ پڑنے سے انتقال 

Feb 03, 2022 | 21:26:PM
بالی ووڈ , اداکار ,رمیش دیو
کیپشن: بالی ووڈ کے اداکار رمیش دیو (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے  لیجنڈ اداکار رمیش دیو  کا ممبئی کے ایک ہسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا ۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس بات کی اطلاع ان کے بیٹے فلمساز ابھینئے دیو نے بھارت کے سرکاری خبررساں ادارے  کو دی ۔ آنجہانی رمیش دیو 93 سال کے تھے ۔ ابھینئے دیو نے بتایا کہ بدھ کی رات کوکیلابین دھیرو بھائی امبانی ہسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے ان کا انتقال ہوگیا ۔رمیش دیو اپنے کیریئر میں کئی ہندی اور مراٹھی فلموں میں کام کرنے کے لئے جانے جاتے تھے۔ انہوں نے فلم انڈسٹری میں اپنے سفر کا آغاز 1962 میں فلم ’آرتی‘ میں ولن کا کردار ادا کرکے کیا تھا ۔ اس کے بعد مشہور اداکار نے امیتابھ بچن، راجیش کھنہ، شتروگھن سنہا اور ہیما مالنی و دھرمیندر جیسے ستاروں کے ساتھ یادگار کردار ادا کئے۔ انہوں نے متعدد مقبول فلموں میں شاندار کردار ادا  کئے، جن میں 'آنند'، 'آپ کی قسم' ، 'میرے اپنے' اور 'ڈریم گرل' شامل ہیں ۔

رمیش دیو کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ سیما دیو، بیٹا اجنکیا دیو اور فلمساز ابھینئے دیو ہیں جو "دہلی بیلی" اور "فورس" جیسی فلموں کی ہدایت کاری کیلئے جانے جاتے ہیں ۔ رمیش دیو کی بیٹے اجنکیا دیو  ہندی اور مراٹھی فلم انڈسٹری میں ایک مشہور اداکار بھی ہیں ۔2018 میں ممبئی مرر کے ساتھ ایک انٹرویو میں ابھینئے دیو نے اپنے والد کے بارے میں کہا تھا کہ میں ایسے والدین کو پا کر بہت خوش قسمت محسوس کرتا ہوں، جو نہ صرف عوامی شخصیت ہیں بلکہ ہمیں صحیح اقدار کیلئے ترغیب دیتے ہیں۔ مجھے میرے والد نے لانچ نہیں کیا تھا، یہ کبھی بھی ایک آپشن نہیں تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: رچا چڈھا اور  علی فضل کی شادی۔چرچے اور خرچے۔ نئی اپ ڈیٹ سامنے آگئی