حریم شاہ کی لندن میں مقیم پاکستانی سیاسی رہنما سے ملاقات

Feb 03, 2022 | 14:40:PM
حریم شاہ کی لندن میں مقیم سیاسی رہنما سے ملاقات
کیپشن: حریم شاہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) متنازعہ ٹک ٹاک سٹار  حریم شاہ کی لندن میں  متحدہ قومی موومنٹ کے بانی لیڈر  الطاف حسین سے ہونیوالی ملاقات کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے۔

 ٹاک ٹاکرحریم شاہ نے  بتایا کہ وہ لندن کی ایک عدالت کے باہر چہل قدمی کر رہی تھیں کہ اس دوران انہوں نے پاکستانی صحافیوں کو بھی عدالت کے باہر جمع دیکھا۔ تاہم معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ متحدہ کے بانی الطاف حسین اپنی سماعت کے سلسلے میں عدالت آئے ہیں تو میں ان سے ملنے عدالت کے اندر پہنچ گئی ۔

حریم شاہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ عدالت میں جانے سے نہ تو کسی نے روکا اور نہ ہی کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔

 یہ بھی پڑھیں: بارشیں شروع۔۔برف باری بھی ہو گی۔۔موسم کے حوالے سے اہم خبر
 حریم شاہ نے بتایا کہ جب الطاف حسین عدالت سے باہر کی طرف آئے تو ان سے ملنے کی کوشش کے دوران گارڈ نے روکا تاہم ایم کیو ایم لیڈر نے گارڈ کو ایسے کرنے سے منع کر دیا اور  اپنی کرسی سے کھڑے ہو کر  مجھے کافی دیر بات کرنے کا موقع دیا  اور دعا بھی دی۔

 یہ بھی پڑھیں: کورونا کا پھیلاؤ۔۔سپریم کورٹ کا امتحانات ملتوی کرنے سے انکار

 ٹک ٹاکرنے مزید کہا کہ الطاف حسین میرے لیے قابل احترام ہیں اور ان کی دعائیں بہت اہمیت رکھتی ہیں۔

 حریم شاہ نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ حیران ہوں کہ الطاف حسین مجھے پہلے سے جانتے تھے۔