ٹی 20سیریز :جنوبی افریقا کا 20 رکنی دستہ لاہورپہنچ گیا

Feb 03, 2021 | 16:31:PM
 ٹی 20سیریز :جنوبی افریقا کا 20 رکنی دستہ لاہورپہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے   جنوبی افریقا کا 20 رکنی دستہ لاہورپہنچ گیا۔

مہمان ٹیم کمرشل فلائٹ کے ذریعے  پہنچی ۔پی سی بی حکام نے مہمان کھلاڑیوں کا استقبال کیا، کھلاڑیوں کو سخت سکیورٹی میں مقامی ہوٹل لے جایا  گیا جہاں ان کی کوویڈ ٹیسٹنگ کا مرحلہ مکمل  کیا گیا۔

 واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیے جس ٹیم کا اعلان کیا تھا اس کے چھ ارکان پہلے سے  پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے لیے موجود ٹیم میں شامل ہیں، پاکستانی کھلاڑیوں بھی آج سے بائیو ببل کا حصہ بن جائیں گے، اعلان کردہ شیڈول کےمطابق دونوں ٹیمیں پانچ فروری سے قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ  کریں گی۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی گیارہ فروری کو کھیلا جائے گا، دوسرا تیرہ اور تیسراچودہ فروری کو شیڈول ہے۔