کرغزستان کے صدر  پاکستان پہنچ گئے، صدر زرداری اوروزیراعظم شہباز شریف نے استقبال کیا

Dec 03, 2025 | 16:10:PM
کرغزستان کے صدر  پاکستان پہنچ گئے، صدر زرداری اوروزیراعظم شہباز شریف نے استقبال کیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر کرغزستان کے صدر سادیر جاپروو کرغستان کی کابینہ کے سینئر وزراء، اعلیٰ حکام اور کاروباری رہنماؤں پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ پاکستان  پہنچ گئے۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کرغزستان کے صدر کا اسلام آباد میں استقبال کیا۔

کرغزستان کے صدر سادیر جاپروو پاکستانی ہم منصب آصف علی زرداری ،  وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کرینگے۔

ملاقات کے موقع پروزیر اعظم ہاؤس میں ایک درجن سے زائد معاہدوں و مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط متوقع ہے۔