مودی سرکار کے’’شائننگ انڈیا ‘‘کے کھوکھلے دعوؤں کا پول کھل گیا
بھارتی روپیہ 2025 میں ایشیا کی سب سے کمزور اور بدترین کرنسی قراردیدی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( احمد منصور)مودی سرکار کے نام نہاد’ ’شائننگ انڈیا ‘‘کے کھوکھلے دعوؤں کا پول کھل گیااوربھارتی روپیہ 2025 میں ایشیا کی سب سے کمزور اور بدترین کرنسی قراردیدی گئی۔
بین الاقوامی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی روپیہ 2025 میں مسلسل گراوٹ کے بعد ایشیا کی کمزور ترین کرنسیوں میں شامل ہوچکا ہے،تائیوان، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی کرنسیاں مضبوط ہوئیں، مگر بھارتی کرنسی مسلسل تنزلی کا شکار ہے۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ٹیرف میں اضافہ اور غیرملکی سرمایہ کاروں کے انخلاء نے بھارتی روپے کو مسلسل زوال میں دھکیل دیا، ویزا پروگرام فیس کو ایک لاکھ ڈالر تک بڑھانے کی تجویز نے بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد کوسخت نقصان پہنچایاہے۔
رپورٹ کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کار اس سال اب تک بھارتی اسٹاک مارکیٹ سے 16 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ نکال چکے ہیں،بھارتی ریزرو بینک جولائی سے اب تک 30 ارب ڈالر سے زائد زرمبادلہ خرچ کر کے بھی روپیہ مستحکم کرنے میں ناکام رہا،بھارتی کرنسی مسلسل دباؤ میں ہے کیونکہ ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ درآمدات کو مسلسل مہنگا کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:قبائلی عمائدین کا فتنہ الخوارج کے خاتمے تک فورسز کیساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ
بھارتی روپے کی ریکارڈ گراوٹ بی جے پی کے کھوکھلے معاشی ماڈل اور فریب زدہ کارکردگی کا ناقابلِ تردیدثبوت ہے,سفاک مودی کے عوام دشمن فیصلوں اور ہٹ دھرمی نے بھارت کو خطے کی کمزور ترین معاشی صف میں کھڑا کر دیا ہے۔