کیشن وین میں سگریٹ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی

Dec 03, 2025 | 09:32:AM
 کیشن وین میں سگریٹ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( ویب ڈیسک )ملتان میں کسٹم حکام نے نجی کمپنی کی سکیورٹی کیش وین میں سگریٹ  سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ۔

 ایک کروڑ اسی لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نان کسٹم پیڈ سگریٹ ضبط کرلی گئیں۔

کسٹم حکام نے کارروائی میں سیکیورٹی یونیفارم میں ملبوس دواسمگلرزکو بھی گرفتارکرلیا ۔ دونوں اسمگلرز نے خود کو نجی سیکیورٹی کمپنی کا ملازم ظاہر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بسنت منانے کی تیاریاں،پتنگ، ڈور  کا لائسنس کیسے بنے گا؟ جانیے

کسٹم حکام کا کہنا تھا گرفتار اسمگلرز سے نجی سیکیورٹی کمپنی کے نام پر جعلی دستاویزات برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ گرفتار  سمگلرز کیخلاف مزید قانونی کارروائی بھی شروع کردی گئی۔