پنجاب میں 25سال بعد پتنگ بازی کی بہار لوٹ آئی،مشروط اجازت کا قانون جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(قیصر کھوکھر)پنجاب میں 25سال بعد پنجاب پتنگ بازی کی بہار لوٹ آئی،محکمہ قانون پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت کا قانون جاری کردیا۔
محکمہ قانون کی جانب سے جاری کئے گئے کائٹ فلائنگ ریگولیشن آرڈیننس کےمطابق سال 2001والا پتنگ بازی کا قانون ختم کر دیا گیا۔
18 سال سے کم عمر بچے پتنگ نہیں اڑا سکیں گے ،خلاف ورزی پر والد یا سرپرست ذمہ دار ہوگا،پتنگ بازی کی ایسوسی ایشنز متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر کے پاس رجسٹرڈ کی جائیں گی۔

پتنگیں رجسٹرڈ دکانداروں سے ہی خریدی جائیں گی، ہر رجسٹرڈ دکاندار کو ایک کیو آر کوڈ سے منسلک کیا جائے گا۔ڈور بنانے والوں کی بھی رجسٹریشن اور کیو آر کوڈ سے شناخت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:امریکہ کا بڑا فیصلہ ، امیگریشن بند!
کائٹ فلائنگ ریگولیشن آرڈیننس کے تحت بسنت کے لئے شرائط مقررکی گئی،پتنگ بازی کے میٹریل کی ڈپٹی کمشنر کے پاس رجسٹریشن ہوگی۔
پتنگ بازی ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن بھی ڈپٹی کمشنر کے پاس ہوگی،اٹھارہ سال سے کم عمر بچے پتنگ بازی نہیں کرسکیں گے۔
خلاف ورزی پر والد یا سر پرست ذمہ دار ہوگا،صرف دھاگے سےبنی ڈورسےہی پتنگ بازی کی اجازت ہوگی۔
دھاتی یاتیزدھارمانجھے سے بنی ڈور کے استعمال پر سخت سزائیں دی جائیں گی۔
قانون کی خلاف ورزی پرکم ازکم تین اور زیادہ سے زیادہ پانچ سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوگی۔
مزید پڑھیں:ٹریفک پولیس کا ایک اور بڑا فیصلہ سامنے آگیا
ضلع کے اندر ہر موٹر سائیکل متعین کردہ حفاظتی تدابیر کے مطابق چلایا جائے گا،مشکوک مقام یا مکان کی تلاشی کا حق بھی دیا گیا ہے، جرم ناقابل ضمانت ہوگا۔
اٹھارہ سال سےکم عمر بچوں کےقانون کی پہلی خلاف ورزی پر 50 ہزار،دوسری بار 1 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔
عدم ادائیگی جرمانہ پروالد یا سرپرست کےخلاف کارروائی عمل میں آئےگی۔
پتنگ بازی کی ایسوسی ایشنزمتعلقہ ضلع کےڈپٹی کمشنر کے پاس رجسٹرکی جائیں گی۔
پتنگ بازی کے علاقوں میں موٹر سائیکل کا داخلہ بند ہوگا،صرف حفاظتی اقدامات والے موٹر سائیکل کو اجازت ہوگی۔
قانون کی خلاف ورزی کی شکایت کرنے والے وسل بلور کی قانونی طور پر حوصلہ افزائی کی جائےگی،پتنگیں رجسٹرڈدکانداروں سےہی خریدی جائیں گی ۔
ہررجسٹرڈ دکاندارکوایک کیوآرکوڈ سے منسلک کیا جائے گا،پتنگ پر بھی کیو آرکوڈہوگاجس سےپتنگ بیچنےوالےکی شناخت ہوسکےگی۔
ڈور بنانے والوں کی بھی رجسٹریشن ہو گی، کیو آر کوڈ سے ان کی بھی شناخت ہو گی۔