الیکشن ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں، یوسف رضا گیلانی

Dec 03, 2023 | 21:23:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ صدر، الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس کی یقین دہانی کے بعد الیکشن ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں۔
لودھراں میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کامزیدکہناتھاکہ ہر جماعت اپنے منشور کے مطابق الیکشن میں حصہ لے گی،مجھے نہیں لگتا کہ ہم کسی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے، پیپلزپارٹی کا موقف ہے اپنے منشور کے ساتھ الیکشن لڑیں گے ، ان کا کہناتھا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو دونوں ایک پیج پر ہیں ، کوئٹہ جلسے کے بعد آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے درمیان اختلاف کا تاثر زائل ہوگیا ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ پیپلز پارٹی کو بیک فٹ پر لے جانے سے فرق نہیں پڑتا وہ فرنٹ فٹ پر ہی کھیلے گی ،یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ پیپلز پارٹی سندھ میں پہلے سے زیادہ موثر اور مضبوط ہو کر ابھرے گی، بلاول بھٹو معروضی حالات کے مطابق اپنے بیان دے رہے ہیں یہ تاثر ختم ہونا چاہیے کہ کوئی فیورٹ ہے۔
ان کاکہناتھا کہ الیکشن فری اینڈ فئیر ہونے چاہئیں،جنوبی پنجاب پسماندہ اورٹیل کا علاقہ سمجھا جاتا ہے اس میں احساس محرومی ہے، پیپلز پارٹی نے پہلے بھی صوبے کی، اس خطے کی محرومی کی بات کی،ابھی بھی ہم بات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر! شاداب خان زخمی ہو گئے،ہسپتال منتقل