ملک بھر میں میں موسم سرد اور خشک رہے گا: محکمہ موسمیات

Dec 03, 2022 | 10:39:AM
اسلام آباد سمیت ملک بھر میں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے
کیپشن: محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) اسلام آباد سمیت ملک بھر میں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ رات اور صبح کے اوقات میں فیصل آباد، جہلم، لاہور، منگلا، حافظ آباد، جوہر آباد، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ میں دھند چھائی رہی۔ سرگودھا، اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولپور اور ملتان میں دھند نے ڈیرے ڈالے رکھے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید سرد رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

صبح کے اوقات میں سکھر اور گردو نواح میں دھند چھائی رہی۔ کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود کے ساتھ موسم سرد اور خشک رہے گا۔ گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔ پہاڑوں پر ہلکی برفباری  ہو سکتی ہے۔