عائزہ خان کی خوبصورتی صارفین کو بھا گئی، تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

Dec 03, 2021 | 21:20:PM
فلمی اداکاروں، اداکارائوں، انتھک محنت، ٹیکنالوجی
کیپشن: اداکارہ و ماڈل عائزہ خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ماضی میں فلمی اداکاروں اور ادا کاراﺅں کو مشہور ہونے کیلئے انتھک محنت کرنا پڑتی تھی۔ان کی تمام تر توجہ اپنے کام پر ہوتی تھی تب جاکر نام بنتا تھا۔مگر ٹیکنالوجی کے اس دور میں محنت تو کرنا پڑتی ہی ہے مگر مشہور ہونے کے بے شمار طریقے ہیں ۔ان میں سے ایک طریقہ یہ ہے کہ آپ سوشل میڈیاپر متحرک رہیں۔کوئی بھی شوٹ ہووپارٹی ہو یا سیر سپاٹے ہوں ۔ایک مرتبہ اپنی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میں پر پھینک دیں بس پھر دیکھیں چاہنے والے کیسے ٹوٹ پڑتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی،کب تک جاری رہیں گی؟ اہم خبر
اداکارہ عائزہ خان اس طریقے کا استعمال خوب جانتی ہیں۔وہ آئے دن کسی نہ کسی طریقے سے سوشل میڈیا پر نظر آتی رہتی ہیں۔عائزہ نے ابھی چند روز قبل اپنی خوبصورت تصاویر وائرل کی تھیں۔جنہیں بہت پسند کیا گیا۔اب پھر انہوں نے اپنی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں اور کمنٹس بکس تبصروں سے بھر گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ حبا بخاری کی شادی۔۔۔احسن خان کی تنگ کرنے کی ویڈیو وائرل