گریجویٹ شخص نے گول گپے کا ٹھیلہ لگا لیا۔ویڈیو وائرل

Dec 03, 2021 | 13:27:PM
انگریزی بولتا گول گپے والا، فائل فوٹو
کیپشن: انگریزی بولتا گول گپے والا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے شہر کانپور میں گریجویٹ گول گپے والے کی روانی سے انگلش بولنے کی  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، صارفین حیران  رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جوکہ بھارت کے شہر کانپور کے گول گپے بیچنے والے شخص کی ہے۔پانی پوری ہو یا گول گپّا، ہر ایک کی پسند ہے اور یہ اسٹریٹ فوڈ کی فہرست میں سب سے زیادہ مقبول ہے، پاکستان سمیت بھارت میں جگہ جگہ گول گپّوں کے ٹھیلے اور دُکانیں نظر آئیں گی جہاں لوگ اس چٹخارے دار کھانے کا مزہ لوٹتے نظر آتے ہیں۔

 کانپور کے اس شخص نے اپنی گریجویشن مکمل کر لی ہے اور اب وہ سڑک پر گول گپّے فروخت کررہا ہے،وائرل ویڈیو میں گول گپے بیچنے والا شخص ’روانی سے انگریزی بولتا ہوا نظر آرہا ہے جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گول گپے بیچنے والا شخص انگریزی زبان میں اپنی گول گپوں کے بارے میں بتارہا ہے کہ وہ کس طرح یہ سب تیار کرتا ہے اور اس کی خاصیت کیا ہے،یہ ویڈیو دیکھ کر صارفین کا کہنا ہے کہ وہ اس شخص سے بےحد متاثر ہوئے ہیں جبکہ ویڈیو پر ہزاروں لائکس بھی آچکے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:    ملازم کی دوڑیں۔۔ بکری سرکاری دستاویزات لے اڑی