لاہور کاجلسہ سب سے تگڑا ہوگا، سعد رفیق

Dec 03, 2020 | 13:06:PM
 لاہور کاجلسہ سب سے تگڑا ہوگا، سعد رفیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ 13 دسمبر کے جلسے میں عوام بھرپور شرکت کریں گے اور  یہ جلسہ لاہور کا سب سے تگڑا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نےشہبازشریف کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) لاہور کے جلسے کےلئے بھرپور تیاریاں کر رہی ہے، 13 دسمبر کا یہ جلسہ فقیدالمثال ہو گا۔ 
خواجہ سعد رفیق صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے لئے آئے تھے۔

والدہ کے انتقال کے باعث رہا کئے گئے شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز پیرول ختم ہونے پر کوٹ لکھپت جیل واپس جائیں گے۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز 27 نومبر کوپیرول پر رہا ہوئے تھے، پنجاب حکومت نے کل ان کی پیرول پر رہائی میں 24 گھنٹےکی توسیع کر دی تھی۔

واضح رہے کہ میاں نواز شریف و شہباز شریف کی والدہ انتقال کر گئی تھیں، جن کی تدفین میں شرکت کے لئے میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔