سپائیڈر مین کی نئی فلم نے توڑ دیئے ریکارڈز، باکس آفس پر بڑا کارنامہ

Aug 03, 2026 | 12:26:PM
سپائیڈر مین کی نئی فلم نے توڑ دیئے ریکارڈز، باکس آفس پر بڑا کارنامہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز)ہالی وڈ کی سپائیڈر مین، برانڈ نیو ڈے نے باکس آفس پر تاریخ رقم کر دی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم نے افتتاحی ویک اینڈ پر 355 ملین ڈالر کا بزنس کرلیا جو امریکی باکس آفس کی تاریخ کا دوسرا بڑا افتتاح قرار دیا جا رہا ہے۔

اس وقت سب سے بڑے افتتاح کا اعزاز 2019 کی فلم "ایونجرز: اینڈ گیم" کے پاس ہےجس نے 357 ملین ڈالر کمائے تھے۔

فلم میں مرکزی کردار حقیقی زندگی میں میاں بیوی، ٹام ہالینڈ اور زینڈایا نبھا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:عروہ حسین کے نئے انداز نے سب کی توجہ کھینچ لی