عروہ حسین کے نئے انداز نے سب کی توجہ کھینچ لی

Aug 03, 2026 | 10:52:AM
عروہ حسین کے نئے انداز نے سب کی توجہ کھینچ لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروہ حسین ایک بار پھر اپنے لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

عروہ حسین نے حال ہی میں ساتھی اداکار احسن خان کے ساتھ ایک تقریب میں شرکت کی۔

انہوں نے اس تقریب میں شرکت کے لیے مغربی طرز کے لباس کا انتخاب کیا۔

 اداکارہ سفید رنگ کی شرٹ کے ساتھ سیاہ رنگ کا باڈی کون اور ٹائی پہنے نظر آئیں اور وہ اس لباس میں خوبصورت لگ رہی تھیں۔

مزید پڑھیں:پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس کو ٹکر دینے لگے،اداکار فیصل قریشی نے دل کی بات کہہ دی

انہوں نے انسٹاگرام پر اس تقریب کی اپنی کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

عروہ حسین کی جانب سے شیئر کی گئی یہ تصاویر اور ویڈیوز جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

 مکافاتِ عمل ضرور ہوتا ہے، ایسے سینئرز پر دھیان نہ دیں: عروہ حسین نے علیزے کی حمایت کردی ۔

 سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان تصاویر کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔