برطانیہ بلغاریہ یوکرین نے ایران جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے:اسماعیل بقائی

Aug 03, 2026 | 10:32:AM
برطانیہ بلغاریہ یوکرین نے ایران جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے:اسماعیل بقائی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش امریکی وعدوں کی خلاف ورزی سے جڑی ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکا نے ایم او یو کے تحت بحری آمد و رفت کی بحالی کی اجازت نہیں دی اور مدت ختم ہونے سے پہلے حملہ کیا۔

ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران عمان کے ساتھ نئے بحری راستے پر بات کر رہا ہے، آبنائے ہرمز کھولنا عمان سے مذاکرات سے الگ معاملہ ہے۔ 
اسماعیل بقائی نے کہا کہ برطانیہ بلغاریہ یوکرین نے ایران جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان حسن قشقاوی نے کہا ہے کہ ثالث مفاہمتی یادداشت بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ سندھ اور ورلڈ بینک کا بچوں میں اسٹنٹنگ کے خاتمے کے لیے جامع حکمتِ عملی پر اتفاق

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ثالث آگاہ ہیں کہ اس وقت بنیادی مسائل میں آبنائے ہرمز شامل ہے۔