راولپنڈی میں غیرت کے نام پر لڑکی کا قتل، ملزمان کا تشدد کا اعتراف

Aug 03, 2025 | 22:27:PM
راولپنڈی میں غیرت کے نام پر لڑکی کا قتل، ملزمان کا تشدد کا اعتراف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)راولپنڈی میں جرگہ کے حکم پر لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل  کرنے کے کیس میں تفتیش کے دوران ملزمان نے لڑکی پر تشدد کا اعتراف کردیا،سدرہ کا گلہ دبانے سے پہلے تشدد کیا گیا،تشدد کے دوران موجود خواتین کی چیخ و پکار سے اہل علاقہ کو جرگے کا معلوم ہوا،پولیس نے لڑکی کو قتل کرنے کےمزید اہم شواہد حاصل کرلئے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی تفتیشی ٹیم نے قتل کے وقت پہنے گئے مقتولہ کے کپڑے برآمد کرلئے،کپڑے گرفتار ملزمان کی نشان دہی پر برآمد کئے گئے،گرفتار ملزم کی نشان دہی پر خودکار اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکار اسلحہ کے لائسنس کے حوالے سے گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے،تفتیش کے دوران ملزمان سے جرگہ میں شامل افراد کے نام بھی سامنے آگئے،جرگہ میں شامل ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی پولیس ٹیموں کے چھاپوں کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق کشمیر جانے والی پولیس ٹیم بھی لڑکی کے اغوا سے متلعق شواہد لیکر واپس پہنچ گئی،پولیس ٹیم نے ملزمان کے کشمیر روانگی اور واپسی کے راستہ سے بھی شواہد حاصل کئے۔

یہ بھی پڑھیں:گھریلو ملازمہ سے زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر سابق بھارتی رکن پارلیمنٹ کو عمر قید کی سزا

ٹیگز: