عمران خان کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان، فوادچودھری بھی بول پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا عمران خان کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کے اعلان پر بیان سامنے آ گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں فواد چودھری کاکہنا تھا کہ عمران خان نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر کے تحریک انصاف کے ٹکٹ فروخت کرنے سے کمپین کی فنڈنگ تک کے مافیا کی کمر توڑ دی ہے،سابق وفاقی وزیر کاکہناتھا کہ بالکل درست فیصلہ ہے کہ اپنے قربانی دینے والے ممبران کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے ،اس فیصلے سے پہلی بار پارٹی اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے۔
عمران خان نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر کے تحریک انصاف کے ٹکٹ فروخت کرنے سے کمپین کی فنڈنگ تک کے مافیا کی کمر توڑ دی ہے، بالکل درست فیصلہ ہے کہ اپنے قربانی دینے والے ممبران کے ساتھ کھڑا ہونا چاھئیے ،اس فیصلے سے پہلی بار پارٹی اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہوئ ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 3, 2025
یہ بھی پڑھیں:شیرافضل مروت نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے نام پیغام جاری کردیا