آسٹریلیا میں فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرہ ،عوام کا سمندر اُمڈ آیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سڈنی ہاربر برج پر عوام کا سمندر اُمڈ آیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بارش، قانونی رکاوٹوں اور حکومتی مخالفت کے باوجود آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں فلسطین کے حق میں ایک عظیم الشان احتجاجی مارچ منعقد ہوا، جس میں کم از کم ایک لاکھ افراد شریک ہوئے۔
مظاہرین میں وکی لیکس کے بانی جولیئن اسانج، سابق آسٹریلوی وزیر خارجہ باب کار اور حکومتی رکن پارلیمنٹ ایڈ ہوسیچ جیسی اہم شخصیات بھی شامل تھیں۔
مارچ دن ایک بجے شروع ہوا اور بارش کے باوجود لوگ بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور 1.2 کلومیٹر طویل پل پر پھیل گئے،مارچ ابتدا میں امریکی قونصل خانے کے سامنے ختم ہونا تھا لیکن دن 3 بجے کے قریب نیو ساتھ ویلز پولیس نے شہر میں موجود تمام موبائل فونز پر ایک پیغام بھیج کر مظاہرین کو حفاظتی خدشات کی بنیاد پر مارچ روکنے کا حکم دیا۔
نیو ساوتھ ویلز پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرے میں ابتدائی تخمینے کے مطابق 90 ہزار افراد شریک ہوئے جبکہ مظاہرے کے منتظمین کا دعوی ہے کہ یہ تعداد ایک لاکھ سے بھی زیادہ تھی۔
یہ بھی پڑھیں :دعاؤں اور محبت کا شکریہ مگر میں حاملہ نہیں ہوں:عروہ حسین