انگلینڈ نے کھلاڑیو ں کو کے پی ایل میں شر کت سے رو ک دیا

Aug 03, 2021 | 19:54:PM
انگلینڈ نے کھلاڑیو ں کو کے پی ایل میں شر کت سے رو ک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ نے پاکستان کے سارے احسان بھلا دیے اور کورونا وبا میں بھی ٹیم بھجنے کا لحاظ نہ کیا۔

تفصیلات کےمطابق انگلینڈ نے  بھارتی اشا روں پر اپنے کھلاڑیوں کو کشمیر پریمیئر لیگ سے روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے،یہ بات بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک آفیشل نے میڈیا کو بتائی،ان کے مطابق یہ بات درست ہے کہ ای سی بی اپنے کھلاڑیوں کو کشمیر لیگ کیلیے ریلیز نہیں کر رہا،ہمیں پاکستان سپر لیگ سے کوئی مسئلہ نہیں مگر کشمیر میں ایونٹ نہیں ہونے دیں گے، ہم اپنی حکومت کے موقف پر قائم ہیں۔ 

یاد رہے کہ گذشتہ برس کورونا وبا عروج پر ہونے کے باوجود پاکستان نے اپنی کرکٹ ٹیم انگلینڈ بھیجی تھی مگر ای سی بی نے اس کا بھی لحاظ نہیں کیا،اس نے پاکستان کے سارے احسانات فراموش کردیے،اس کی بڑی وجہ بھارتی خوشنودی ہے جس نے اپنی خواتین کرکٹرز کو دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کی اجازت دی۔

یہ بھی پڑھیں:موج مستیاں کرتے جنت مرزا کی نئی ویڈیو وائرل