موج مستیاں کرتے جنت مرزا کی نئی ویڈیو وائرل

Aug 03, 2021 | 19:25:PM
موج مستیاں کرتے جنت مرزا کی نئی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی ٹک ٹاک ماڈل اور اداکارہ جنت مرزا سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں،انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نئی ویڈیو پوسٹ کی جو دیکھتے ہی خوب وائرل ہوگئی۔اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے پسند کیاجارہا ہے۔

تفصیلات کےمطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔ ان کے چاہنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ  بیرونی ممالک میں بھی موجود ہیں۔
جنت مرزا نے  ویڈیو کے کیپشن میں جگہ کا نام بھی لکھا ۔اس کے علاوہ مزید لکھا کہ کوئی مجھے واپس سکردو چھوڑ آئے،جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ  ان کو سکردو میں گزاری چھٹیوں اور سیر سپاٹوں کی یاد ستانے لگی،ویڈیو میں وہ صحرا میں سواری کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عورتوں کا استحصال۔۔حکومت پو لیس کی طرز پر ایک اور الگ محکمہ بنائے ۔۔ شاہدہ منی