”آجا نچ لے “ گانے پر عائزہ خان کی ڈانس ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

Aug 03, 2021 | 00:12:AM
”آجا نچ لے “ گانے پر عائزہ خان کی ڈانس ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستانی معروف ٹی وی اداکارہ عائزہ خان کے بالی ووڈ اداکارہ مادھوری پر فلمائے جانے والے گانے ”آ جا نچ لے“ پر ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ویڈیو وائرل ہو گئی۔
یاد رہے کہ اداکارہ عائزہ خان آج کل مختلف شوبزشخصیات کے روپ دھار کر سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو شیئر کررہی ہیں جس سے ان کے مداح خوب لطف اندوز ہوتے ہیں اور اداکارہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیتے ہیں۔

عائزہ خان ابتک ملکہ ترنم نور جہاں، بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی، مادھوری کے روپ اختیار کرکے سوشل میڈیا پر ڈال چکی ہیں جنہیں خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

اداکارہ کی انڈین گانے ”آ جا نچ لے“ پر ایک ڈانس ویڈیو سوشل میڈیاپر شیئر کی گئی جس نے ان کے مداحوں کے دل جیت لئے اور دیکھتے ہی دیکھتے کمنٹس باکس صارفین کے تبصروں سے بھر گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علیزے شاہ کی نامناسب لباس میں ایک اور ڈانس ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین برہم