علیزے شاہ کی نامناسب لباس میں ایک اور ڈانس ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین برہم 

Aug 02, 2021 | 23:14:PM
علیزے شاہ کی نامناسب لباس میں ایک اور ڈانس ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین برہم 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نامناسب لباس میں تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں رہنے والی اداکارہ علیزے شاہ کی ایک اور ڈانس ویڈیو سامنے آگئی ۔
واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل عہد وفا میں اپنی خوبصورتی اور معصومانہ چہرے کی وجہ سے علیزے شاہ لوگوں کے دلوں میں گھرکرچکی ہے اور ان کے سوشل میڈیا پر فالوکرنے والوں کی بڑی تعداد ہے، اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانی والی تصاویر اور ویڈیو ز کو ان کے مداح خوب سراہتے ہیں اور دل کھول کرتبصرے کرتے ہیں۔

تاہم کچھ عرصے سے اداکارہ کی ایسی تصاویر اور ویڈیو ز سوشل میڈیا پر آرہی ہیں جنہیں دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کا پارہ چڑھ جاتا ہے اور انہیں مختلف القابات سے نوازا جاتا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی کے ایوارڈ شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے نامناسب لباس پہنا ہوا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین ان پر برس پڑے اور ان پر شدید تنقید کی جاتی رہی۔اداکارہ سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے بے نیاز اپنی نئی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالتی رہتی ہیں۔

علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک اور ڈانس ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکارہ نے ٹائٹ پینٹ اور بلیک شرٹ پہن رکھی ہے، ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کا پارہ بھی چڑھ گیا اور انہوں نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔


کمنٹس باکس میں صارف عمار نے کہاہے کہ پاگل لگ رہی ہے اس ہیرسٹائل میں 


عمر کا کہناتھا پاگل مینٹل مست ملنگ


زیان علی نے لکھا بس اتنا ہی کہوں گا یار لڑکی سید نام کو بدنام کررہی ہے،یہ دو ٹکے کے لوگ کیاسمجھیں گے ان کیلئے پیسہ سب کچھ ہو گیا ہے کیا؟۔

یہ بھی پڑھیں: را ج کندرا کا شلپا شیٹی کیلئے سب سےمہنگا گفٹ کیا تھا۔۔جا نیے