کراچی میں امتحانات، سخت پابندیوں کا نفاذ، سیکشن 144 کا نوٹیفیکیشن آگیا

Apr 03, 2026 | 18:53:PM
 کراچی میں امتحانات، سخت پابندیوں کا نفاذ، سیکشن 144 کا نوٹیفیکیشن آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  کراچی میں میٹرک امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

کمشنر کراچی نے سیکشن 144 نافذ کر کے کراچی کے تمام امتحانی مراکز کے اطراف پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ 

7 اپریل سے 2 مئی تک امتحانی مراکز کے گرد 200 گز میں چار یا چار سے زیادہ لوگ ایک جگہ اکٹھے کھڑے نہیں ہوں گے۔ 

صرف امتحان میں شریک سٹوڈنٹس یا امتحانی مراکز پر ڈیوٹی کرنے والے یا ان مراکز پر معمول کی ڈیوٹی پر مامور افراد ہی امتحانی مراکز کی عمارات میں جا سکیں گے۔ باقی تمام غیر متعلقہ افراد کا امتحانی مراکز میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

امتحانی مراکز کی حدود میں موبائل فون اور  تمام الیکٹرانک ڈیوائسز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

امتحانی مراکز کے قریب فوٹو کاپی مشین رکھنے اور اسلحہ کی نمائشکرنے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بازار آٹھ بجے بند ہوں گے؟ مستند اطلاع آ گئی

سیشن 144 کے تحت لگائی گئی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہین گرفتار کر لیا جائے گا۔

پولیس کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے میں ملوث افراد پر مقدمہ درج کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔

کراچی میں 3 لاکھ 85 ہزار سے زائد طلبہ امتحانات میں شریک ہوں گے۔  530 امتحانی مراکز قائم کیے جائیں گے۔

امتحانات کے شفاف انعقاد کے لیے سخت سیکیورٹی اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔