’’حماد اظہر خود ساختہ روپوشی ختم کریں ہم۔۔۔‘‘ سیکرٹری پی ٹی آئی یوتھ ونگ کا دبنگ اعلان

Apr 03, 2024 | 23:07:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) مرکزی سیکرٹری جنرل یوتھ ونگ گلریز اقبال کا کہنا ہے کہ حماد اظہر خود ساختہ روپوشی ختم کرکے منظرعام پر آئیں سیکیورٹی کی ذمہ داری ہم لیں گے، حماد اظہر ہمیں آزما کر دیکھیں جہاں چاہیں گے لیکر جائیں گے اور بحفاظت واپس لیکر آئیں گے۔

تحریک انصاف مرکزی باڈی کے بعد انصاف یوتھ ونگ بھی میدان میں آگئی، بانی چئیرمین کی رہائی کے لیے تحریک چلانے کا اعلان کر دیا، پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ میں انصاف یوتھ ونگ کی جنرل باڈی کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت مرکزی سیکرٹری جنرل یوتھ ونگ گریز اقبال ایڈوکیٹ نے کی، اجلاس میں چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے یوتھ ونگ کے اراکین نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت میں نامناسب رویہ اختیار کرنا وکیل کو مہنگا پڑ گیا، عدالت نے بھی بڑا حکم جاری کر دیا

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل یوتھ ونگ گلریز اقبال کا کہنا تھا کہ حماد اظہر خود ساختہ روپوشی ختم کرکے منظرعام پر آئیں سیکیورٹی کی ذمہ داری ہم لیں گے، حماد اظہر ہمیں آزما کر دیکھیں جہاں چاہیں گے لیکر جائیں گے اور بحفاظت واپس لیکر آئیں گے، حماد اظہر دلیر بنیں گراؤنڈ میں آئیں اور تحریک کو لیڈ کریں۔

مرکزی سیکرٹری جنرل یوتھ ونگ کا مزید کہنا ہے کہ بانی چئیرمین کی رہائی تک کسی صورت سکوں سے نہیں بیٹھیں گے، عید کے بعد بانی چئیرمین کی رہائی کے لیے تحریک چلائیں گے، ہمیں ٹکٹ ملے یا نہ ملے ہم بانی چئیرمین پی ٹی آئی کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔