صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کردی

Apr 03, 2022 | 13:13:PM
قومی اسمبلی تحلیل
کیپشن: قومی اسمبلی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کردی ۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی ہے ۔اس سے قبل وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ میں نے صدر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دی ہے ۔تحریک عدم اعتماد مسترد کیے جانے کے بعد قوم سے مختصر خطاب میں عمران خان نے سب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز بھیج دی ہے، قوم اگلے الیکشن کی تیاری کرے۔ صدر مملکت نے وزیراعظم عمران خان کی تجویز کو منظور کرتے ہوئے قومی اسمبلی تحلیل کر دی ۔