گلگت بلتستان: استور میں آلودہ پانی سے سیکڑو ں افراد متاثر، 400 ہسپتال میں زیر علاج 

Sep 02, 2025 | 19:43:PM
گلگت بلتستان: استور میں آلودہ پانی سے سیکڑو ں افراد متاثر، 400 ہسپتال میں زیر علاج 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گلگت بلتستان کے ضلع استور میں آلودہ پانی پینے سے سیکڑوں افراد متاثر ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) استورکے مطابق آلودہ پانی سے متاثرہ 400 افرادہسپتال لائے گئے، مختلف علاقوں میں طبی کیمپ بھی لگائے گئے ہیں،ڈی سی استور کے مطابق متاثرہ افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال عیدگاہ اور گوریکورت سمیت مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق متاثرین میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے، ضلع بھر میں آج تعلیمی ادارے بند رہے، انہیں کل بھی بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔

ڈی سی استور کے مطابق راما واٹر سپلائی لائن میں لیکیج کے باعث مختلف مقامات پر گندگی شامل ہونے سے پانی مضر صحت ہوا ہے،ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق راما واٹر سپلائی اسکیم سے ضلعی ہیڈ کوارٹر سمیت 6 شہری علاقوں کو پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا افسر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار