ونڈوز 10 استعمال کرنیوالے 14 اکتوبر سے قبل یہ کام ضرور کرلیں

Sep 02, 2025 | 14:56:PM
 ونڈوز 10 استعمال کرنیوالے 14 اکتوبر سے قبل یہ کام ضرور کرلیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپس میں دوسرا سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا آپریٹنگ سسٹم مائیکرو سافٹ کا ونڈوز 10 ہے۔

مگرما ئیکرو سافٹ کی جانب سے اکتوبر 2025 میں ونڈوز 10 کے لیے سپورٹ ختم کر دی جائے گی۔

خیال رہے کہ ونڈوز 10 کو جولائی 2015 میں متعارف کرایا گیا تھا اور ایک دہائی بعد کمپنی کی جانب سے اس کی زندگی ختم کی جا رہی ہے۔

14 اکتوبر 2025 کو مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز 10 کے لیے سپورٹ ختم کر دی جائے گی مگر آپ کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپس پر اسے استعمال کر سکیں گے۔

البتہ کمپنی کی جانب سے ونڈوز 10 کے لیے سافٹ وئیر اور سکیورٹی اپ ڈیٹس جاری نہیں کی جائیں گی اور صارفین کو ونڈوز 11 پر سوئچ کرنے کا مشورہ دیا جائے گا۔

اس وقت لگ بھگ 43 فیصد کمپیوٹرز میں ونڈوز 10 کو استعمال کیا جا رہا ہے اور متعدد صارفین اسے ونڈوز 11 سے اپ گریڈ کرنے کے خواہشمند نہیں یا ان کا کمپیوٹراس کا اہل نہیں۔

تو اگر آپ بھی ایسے صارفین میں شامل ہیں تو فوری طور پر ایک کام کرلینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:وادی نیلم میں بجلی کابریک ڈاؤن ، موبائل انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر

ایسے افراد ایکسٹینڈڈ سکیورٹی اپ ڈیٹس پروگرام کا حصہ بن کر 13 اکتوبر 2026 تک کمپیوٹر کے لیے اپ ڈیٹس حاصل کرسکتے ہیں۔

مائیکرو سافٹ کے مطابق یہ پروگرام طویل المعیاد کی بجائے ایک عارضی حل ہے تاکہ کمپیوٹرز محفوظ رہ سکیں۔

  اس پروگرام کا حصہ بننے کے لیے 30 ڈالرز کی فیس ادا کرنا ہوگی یا مفت انرولمنٹ آپشنز بھی موجود ہیں۔

 جس کے لیے ونڈوز بیک اپ کو استعمال کرکے اپنی سیٹنگز کو ون ڈرائیو سے sync کرنا ہوگا ۔

 اور یہ بھی ضروری ہے کہ کمپیوٹر میں ونڈوز 10 کا تازہ ترین ورژن 22 ایچ 2 انسٹال ہو۔

اس کے بعد کمپیوٹر سیٹنگز اور پھر ونڈوز اپ ڈیٹ میں جاکر وہاں اوپر دائیں کونے میں موجود لنکس کو دیکھیں۔

وہاں یہ لکھا نظر آئے گا کہ ونڈوز 10 سپورٹ اکتوبر 2025 میں ختم ہو رہی ہے اور ڈیوائس کو محفوظ رکھنے کے لیے ایکسٹینڈڈ سکیورٹی اپ ڈیٹس کا حصہ بنیں۔

اس کے نیچے انرول کا لنک ہوگا جس پر آپ کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ اپنی سیٹنگز کو ون ڈرائیو کے ساتھ sync کریں، 30 ڈالرز فیس ادا کریں یا ایک ہزار مائیکرو سافٹ ریورڈز پوائنٹس کو استعمال کریں۔

آپ اس پروگرام کا حصہ 13 اکتوبر 2026 سے قبل کسی بھی وقت بن سکتے ہیں۔