مچل سٹارک کا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل سٹارک نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل سٹارک نے ٹیسٹ اور ون ڈے پر فوکس کے لیے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ مچل سٹارک نے 65 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں 79 وکٹیں حاصل کیں۔
اپنے بیان میں مچل سٹارک نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میری ہمیشہ سب سے زیادہ ترجیح رہی ہے، ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک ایک لمحہ سے لطف اندوز ہوا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ انڈیا ٹیسٹ ٹور ، ایشیز اور ون ڈے ورلڈ کپ 2027 میں تازہ دم اور فٹ رہ کر بہترین پرفارمنس کا منتظر ہوں۔
کرکٹ آسٹریلیا نے مچل سٹارک کی غیر موجودگی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ پیٹ کمنز مینجمنٹ پلان کے تحت سیریز کا حصہ نہیں ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز کو کمر کے نچلے حصے میں تکلیف ہے جس کی تشخیص جاری ہے، پیٹ کمنز کو بھارت کے خلاف محدود اوورز کی سیریز میں بھی زیر غور نہیں لایا جائے گا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں میچل مارش ٹیم کی قیادت کریں گے۔
دورہ نیوزی لینڈ میں آسٹریلیا کی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی، ٹی ٹوئنٹی میچز یکم، 3 اور 4 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔