سرگودھا ،ٹرک اور کار میں تصادم، 5 جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے

Sep 02, 2023 | 17:14:PM
سرگودھا ،ٹرک اور کار میں تصادم، 5 جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سرگودھا میں لاہور روڈ پر واقع احمد والہ کے مقام پر ڈمپر نے گاڑی کو ٹکر مار دی، حادثے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ  3 شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  سوزوکی کیری میں سوار فیملی فیصل آباد سے سرگودھا آرہی تھی کہ تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آگئی، وین میں 8افراد سوار تھے ، جبکہ حادثہ میں جانبحق ہونے والوں کا تعلق فیصل آباد سے ہے ۔

ریسکیو ذرائع کے  مطابق زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، پولیس نے  ضروری کاروائی کے بعد لاشیں  لواحقین کے حوالے کر دیں.

پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا  جبکہ حادثے کے فوراً بعد ڈمپر کا ڈروائیورجائے وقعہ سے فرار ہوگیا۔