گھی اور چینی کی قیمت میں بڑا اضافہ، مہنگائی کی شرح 25 فیصد تک پہنچ گئی

Sep 02, 2023 | 12:51:PM
گھی اور چینی کی قیمت میں بڑا اضافہ، مہنگائی کی شرح 25 فیصد تک پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) رواں ہفتے  گھی اور چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ  دیکھنے میں آیا ہے، چینی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔

 تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری کی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق مہنگائی 0.54فیصد اضافے سے 24.39فیصد تک پہنچ گئی ،جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح24.65فیصد ریکارڈ کی گئی،ایک ہفتے کے دوران 20اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا، 8اشیا ء کی قیمتوں میں کمی اور 23اشیا ء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

چینی 11روپے 40پیسے، گڑ 5روپے اور دال مسور 5روپے فی کلومہنگی ہوئی، چاول 2روپے فی کلو، ایل پی جی گھریلوسلنڈر11روپے، انڈے 2روپے درجن، دال ماش 7روپے کلو، 20کلو آٹے کا تھیلا 3روپے، 5کلو کوکنگ آئل 17روپے مہنگا ہوا،آلو، تازہ دودھ، دہی، اور دال مونگ کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ ہوا۔حساس قیمتوں کے اشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لئے مہنگائی کی شرح میں 23.54فیصد اضافہ ہوا ، ہول سیل میں چینی کی فی کلو قیمت میں 8روپے اضافہ

17ہزار 733روپے سے 22ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لئے مہنگائی کی شرح میں 21.29فیصد، 22ہزار 889روپے سے 29ہزار 517روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لئے مہنگائی کی شرح میں 25.89فیصد اضافہ ہوا،29ہزار 518روپے سے 44ہزار 175روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لئے مہنگائی کی شرح 27.31فیصد اور 44ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لئے گرانی کی شرح 25.65فیصدرہی۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا آج ،کون کس کو کتنی بار پٹخ چکا ہے ؟جانیے

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق 20اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، چینی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، کوئٹہ میں چینی 190روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے،وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مختلف شہروں میں چینی کی اوسط قیمت 170روپے 50 پیسے رہی، 20کلو گندم کا آٹا 2600سے 3200روپے اور زندہ برائلر چکن کی قیمت 358روپے سے 580روپے کلو ریکارڈ کی گئی۔مختلف شہروں میں انڈے فی درجن 280 سے 320روپے میں فروخت ہورہے ہیں۔