ایشیاء کپ: پاکستان اور ہانگ کانگ آج مدِمقابل ہوں گے

Sep 02, 2022 | 10:10:AM
ایشیاء کپ: پاکستان اور ہانگ کانگ آج مدِمقابل ہوں گے
کیپشن: فوٹو (ٹویٹر)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) یو اے ای میں جاری ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں آج شارجہ میں مدمقابل ہوں گی۔ میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے ہوگا۔

آج کا میچ ناک آؤٹ ہوگا۔ جیتنےوالی ٹیم سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کا ایشیاء کپ کا سفر اختتام پذیر ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ ایشیاء کپ میں 6 بہترین ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان گروپ اے میں بھارت اور ہانگ کانگ کے ساتھ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں شامل ہیں۔

دونوں گروپس کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے میں پہنچیں گی جس کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا جبکہ سپر فور کی ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: ٹی 20 ورلڈ کپ اور دورہ انڈیا کے لیے آسٹریلیا  نے اسکوڈ کا اعلان کردیا