سیاسی ہلچل: سابق وفاقی وزیر پی ٹی آئی میں شامل

Sep 02, 2022 | 10:04:AM
رحیم یار خان اور ننکانہ صاحب سے بڑی سیاسی شخصیات نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے الگ الگ ملاقات کر کے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا
کیپشن: پاکستان تحریک انصاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) رحیم یار خان اور ننکانہ صاحب سے بڑی سیاسی شخصیات نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے الگ الگ ملاقات کر کے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان سے سابق صوبائی وزیر چودھری اعجاز شفیع نے تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔ ننکانہ سے رانا ذوالقرنین اخلاق اور رانا تحسین اخلاق بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔

اعجاز شفیع کی عمران خان سے ملاقات میں سابق وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت بھی شریک ہوئے، ننکانہ سے سیاسی شخصیات نے سابق وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ اور جنرل سیکرٹری مرکزی پنجاب حماد اظہر کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کیا۔