کترینہ کیف اسی برس شادی کو تیار ۔۔مگر کس سے۔۔نام جان کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جائیگا

Sep 02, 2021 | 20:51:PM
کترینہ کیف اسی برس شادی کو تیار ۔۔مگر کس سے۔۔نام جان کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جائیگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل رواں برس کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ عرصہ سے بھارتی میڈیا میں اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کے درمیان تعلقات کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ یہاں تک کہ چند روز قبل یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ کترینہ اور وکی نے خاموشی سے روکا ( منگنی) کرلی ہے۔ اور اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ دونوں بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

 بھارتی ویب سائٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف رواں برس کے آخر یعنی دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ دونوں اداکاروں نے ان خبروں پر مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تیرا نا م لیا۔۔سدھارتھ کے بالی وڈ کوئین مادھوری کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل

جبکہ ایک اور بھارتی ویب سائٹ نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ تو دونوں کا روکا (منگنی) ہوا ہے اور نہ ہی شادی ہونے جارہی ہے۔ وکی کوشل اور کترینہ کیف دنوں اپنے آنے والے پروجیکٹ میں مصروف ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی اور کترینہ آپس میں بے حد اچھے دوست ہیں اور کچھ نہیں۔