کورونا وبا کےاثرات ۔۔سندھ میں 5لاکھ بچوں نے سرکاری سکولوں کو خیر باد کہہ دیا

Sep 02, 2021 | 20:39:PM
کورونا وبا کےاثرات ۔۔سندھ میں 5لاکھ بچوں نے سرکاری سکولوں کو خیر باد کہہ دیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صوبہ سندھ میں کرونا وبا کے باعث 5 لاکھ بچوں نے سرکاری اسکولوں کو خیر باد کہہ دیا

تفصیلات کے مطابق سندھ کی ایک سرکاری رپورٹ میں سرکاری سکولوں میں داخلوں میں نمایاں کمی کا انکشاف کیا گیا ہے۔سندھ سرکار کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی عالمگیر وبا کے اثرات سکولوں میں داخلوں پر بھی مرتب ہوئے ہیں، اور سرکاری اسکولوں کی انرولمنٹ 46 لاکھ سے کم ہو کر 41 لاکھ ہوگئی ہے۔سیکریٹری سکول ایجوکیشن اکبر لغاری کی جانب سے دیئے گئے اعداد و شمار کے مطابق سرکاری اسکولوں میں 41 لاکھ بچوں کی انرولمنٹ ہوئی ہے۔سندھ سرکار نے داخلوں میں نمایاں کمی کی وجہ کرونا وبا قرار دے دیا،۔

سیکریٹری کا کہنا تھا کہ کووِڈ 19 کے باعث داخلہ مہم نہ چلانے کے سبب سرکاری سکولوں میں داخلوں کا رحجان کم رہا۔ انھوں نے کہاکہ گزشتہ 2 سال کے دوران کووِڈ کی صورت حال کے باعث داخلہ مہم نہ چل سکی۔وزیر تعلیم کو سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کی جانب سے سکولز  کی انرولمنٹ کے حوالے سے تفصیلی ڈیٹا شیئر کر دیاگیا ہے، وزیر تعلیم سندھ نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نیوی کے فضائی بیڑے میں پہلا جدید میری ٹائم پیٹرول جیٹ ایئر کرافٹ شامل