صرف 2بھینسوں نے 9 شیروں کی درگت کیسے بنا ڈالی۔۔ ویڈیو دیکھیں

Sep 02, 2021 | 19:58:PM
 صرف 2بھینسوں نے 9 شیروں کی درگت کیسے بنا ڈالی۔۔ ویڈیو دیکھیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) جنوبی افریقا کی مالا مالا گیم ریزرو میں سیاحوں کو سیر کرانے لائے گائڈ جونٹی بوز نے اپنے کیمرے میں وہ نایاب لمحات محفوظ کرلئے جب جھنڈ سے بچھڑی دوبھینسوں کو9 شیروں کے جتھے نے گھیرے میں لے لیا۔

وہ آسانی سے شیروں کا لقمہ بننے کے لئے تیار نہیں تھے اور جبکہ ضرورت سے زیادہ پراعتماد شیرانہیں لقمہ تر سمجھ رہے تھے ایک بھینسے پر سوار شیر اسے گرانے کے درپے تھا لیکن اس کے ساتھی نے دور سے دوڑ کر حملہ کیا اور شیر کو سینگوں پراٹھا کر دے پٹخا ۔جس کے بعد پورے جتھے نے فوری پسپائی اختیار کرلی ۔ شیروں اور بھینسوں کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت مقبولیت ملی ۔ویڈیو بنانے والےجونٹی بوزاس نے بتایا کہ شیروں نے 4 گھنٹوں تک مقابلہ جاری رکھا مگر ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھیں:ادا کا رہ آمنہ الیاس کو ویڈیو وا ئرل کرنا مہنگا پڑ گیا۔۔سو شل میڈیا صا رفین کی تنقید