بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

Sep 02, 2021 | 16:11:PM
بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف رئیلٹی شو بگ باس سیزن 13 کے فاتح 40سالہ سدھارتھ شکلا  دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، ممبئی کے کوپر  ہسپتال نے ان کے انتقال کی تصدیق  کی گئی۔

ہسپتال انتطامیہ کی جانب سے میڈیا کو  بتاگیا کہ سدھارتھ کو صبح 11 بجے مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا، ابتدائی رپورٹس بتاتی ہیں کہ اداکار کی موت  دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی۔ سدھارتھ کی موت کی خبر  بالی وڈ انڈسٹری سمیت ان کے مداحوں کے لیے بھی انتہائی حیران کن ہے، شوبز  شخصیات کی جانب سے اداکار کی موت پر گہرے دکھ اور  افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

خیا ل  رہے کہ سدھارتھ شکلا  نامور  فلم ہمپٹی شرما کی دلہنیا سمیت کئی بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، یہی نہیں سدھارتھ شکلا نے خطروں کے کھلاڑی، جھلک دکھلا جا سیزن 6 اور بگ باس کے سیزن 13 میں بھی حصہ لیا اور  بگ باس کے سیزن 13 کے فاتح بھی ٹھہرے۔


 یہ بھی پڑھیں:    سید علی گیلانی کی میت سبز ہلالی پرچم میں لپٹی قبرستان پہنچی