جنگلی حیات کی محافظ و محقق ڈاکٹر جین گوڈال انتقال کر گئیں

Oct 02, 2025 | 13:36:PM
جنگلی حیات کی محافظ و محقق ڈاکٹر جین گوڈال انتقال کر گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں حیوانی بقا کی نمایاں علمبردار جین گوڈال انتقال کر گئیں۔

جین گوڈال کے ادارے کے مطابق ان کی موت امریکہ کے ایک سپیکنگ ٹور کے دوران کیلیفورنیا میں ہوئی۔
1934 میں لندن میں پیدا ہونے والی جین گوڈال نے نوعمری ہی میں جانوروں سے محبت کو اپنا نصب العین بنالیا تھا، انہوں نے اپنی عمر کا بڑا حصہ تنزانیہ کے جنگل میں چمپینزیز کے ساتھ گزارا، جنگلی چمپینزیز کے سماجی اور خاندانی تعلقات کا ساٹھ سال تک مشاہدہ کیا اور قدیم انسان کی ممکنہ عادات اور خصائل پر تحقیق کی۔


غیر ملکی خبر رساں ادار ے کے مطابق جین گوڈال کی عمر 91 برس تھی،انہوں نے اپنی عمر کا بڑا حصہ جنگل میں چمپینزیز کے ساتھ گزارااس دوران انہوں نے قدیم انسان کی ممکنہ عادات اور خصائل پر تحقیق کی تھی ،گڈال نے کئی کتابیں بھی لکھیں جنہیں بڑے پیمانے پر پڑھا گیا۔

1977 میں انہوں نے جین گوڈال انسٹیٹیوٹ قائم کیا تاکہ پرائمیٹس کی فلاح اور ان کے قدرتی مسکن کی حفاظت ممکن بنائی جاسکے، یہ ادارہ اب دنیا کے 25 سے زیادہ ممالک میں سرگرم ہے اور مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر ماحول کے تحفظ کے منصوبے چلا رہا ہے،1991 میں جین گوڈال نے روٹس اینڈ شُوٹس پروگرام شروع کیا، جس نے نوجوانوں کو ماحول اور جانوروں کی فلاح کے منصوبوں میں شامل کیا، آج یہ پروگرام تقریباً 100 ممالک میں نوجوانوں کا ایک فعال نیٹ ورک بن چکا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلین ڈالر کے مالک بننے کے قریب

جین گوڈال کو2002 میں اقوام متحدہ کی امن کی سفیر کے طور پر نامزد کیا گیا تھا اور اسی سال اقوام متحدہ کی جانب سے انہیں میسنجر آف پیس کا اعزاز دیا گیا،2004 میں جین گوڈال کو برطانوی شاہی اعزاز ڈیم سے بھی نوازا گیا جبکہ رواں سال سابق امریکی صدرجو بائیڈن نے انہیں امریکا کا سب سے بڑا سول ایوارڈ میڈل آف فریڈم عطا کیاتھا۔ 

2022 میں ان کی خدمات کو منفرد طور پر خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ان کے نام پر ایک باربی ڈول بھی متعارف کرائی گئی تھی۔