سٹاک مارکیٹ میں نیاریکارڈ ،ہنڈریڈ انڈیکس 1لاکھ 68ہزارکی سطح عبور کرگیا،ڈالربھی سستا

Oct 02, 2025 | 10:29:AM
سٹاک مارکیٹ میں نیاریکارڈ ،ہنڈریڈ انڈیکس 1لاکھ 68ہزارکی سطح عبور کرگیا،ڈالربھی سستا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کاوش میمن،احسن عباسی)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 2ہزار 792پوائنٹس کے بڑے اضافے کے بعد ہنڈریڈانڈیکس پہلی بار 1لاکھ 68ہزارکی سطح عبور کرگیا جبکہ امریکی ڈالر بھی سستاہوگیا۔

انڈیکس 1لاکھ68ہزار432کی سطح پر ٹریڈ کررہاہے، ہنڈریڈانڈیکس میں 1اعشاریہ69فیصداضافہ ہوچکا ہے۔

اس سے قبل انڈیکس کا 166509کی سطح تک ٹریڈنگ ریکارڈموجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا پردھاوا، عملے کے ارکان کو حراست میں لے لیا
دوسری طرف انٹر بینک میں امریکی ڈالر 6پیسے سستا ہوگیاہے جس کے بعد ڈالر 281.31 روپے سے کم ہوکر 281.25 روپے پر آگیا۔