کوئٹہ: حساس اداروں کی اطلاع پرلیویز کی کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

Oct 02, 2023 | 20:32:PM
کوئٹہ: حساس اداروں کی اطلاع پرلیویز کی کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد
کیپشن: کوئٹہ کی تحصیل کے علاقے سے ملنے والا گولہ بارود
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین) لیویز سبی زون نے حساس اداروں کی اطلاع پر کوئٹہ  کی تحصیل کاہان کے علاقے میں کاروائی، بڑی تعداد میں گولہ بارود برآمد ہوا۔

لیویز حکام کے مطابق حساس اداروں کی اطلاع پر کوئٹہ کی تحصیل کاہان میں سرچ آپریشن کیا گیا، کاروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا، آپریشن میں 03 عدد اینٹی ٹینک مانئز،  17 گرنیڈ اور ایک کلو دھماکہ خیز مواد  اور دیگر اسلحہ ملا۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات کی تاریخ لینے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،بلاول بھٹونے بڑا اعلان کردیا

لیویز حکام کا مزید کہنا ہے کہ کاروائی میں 7۔12 گن کو بھی برآمد کیا گیا، آپریشن مسلسل 11 گھنٹوں تک جاری رہا جس میں 40 سے زائد لیویز آفیسران واہلکاروں نے شرکت کی۔