سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی میں سرگرم عمل ہیں:وزیر اعلیٰ بلوچستان

Oct 02, 2022 | 20:22:PM
سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی میں سرگرم عمل ہیں:وزیر اعلیٰ بلوچستان
کیپشن: وزیر اعلیٰ بلوچستان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ہم نے صرف متاثرین کی امداد ہی نہیں بلکہ بحالی بھی کرنا ہے، حکومت محدود وسائل کے باوجود متاثرین کی امداد اور بحالی میں سرگرم عمل ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق  وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ وفاق میں سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کے لیے مضبوط موقف اپنائیں گے اور زمینداروں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا کہ کھاد اور زرعی بیجوں پر کسانوں کو سبسڈی فراہم کریں گے۔کوئٹہ میں بلوچستان زمیندار ایکشن کمیٹی کے وفد نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم نے صرف متاثرین کی امداد ہی نہیں بلکہ بحالی بھی کرنا ہے، حکومت محدود وسائل کے باوجود متاثرین کی امداد اور بحالی میں سرگرم عمل ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ زرعی قرضے کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات چیت کی جائے گی، اگر وفاق زمینداروں کے بجلی کے بلوں میں تعاون نہیں کرتا تو صوبائی حکومت خود کرے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امداد اور بحالی کے کاموں میں کسی سے امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا۔