پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز: فیصلہ کن معرکہ آج لاہور میں ہوگا

Oct 02, 2022 | 09:41:AM
پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز: فیصلہ کن معرکہ آج لاہور میں ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: پی سی بی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاک انگلینڈ 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا فاتح کون؟ آج فیصلہ کن معرکہ لاہور میں ہوگا۔

میزبان پاکستان اور انگلینڈ کی ٹٰیمیں آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شام ساڑھے 7 بجے مدمقابل ہوں گی۔ مہمان انگلش ٹیم نے سیریز کا چھٹا میچ 8 وکٹوں سے آسانی سے جیت کر سیریز تین تین سے برابر کی۔

اس سے قبل کراچی میں کھیلے گئے ابتدائی 4 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے دو دو میں کامیابی سمیٹی جبکہ لاہور میں کھیلے گئے 2 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ میں فتح حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیے: قومی کرکٹ ٹیم اتوار کی رات نیوزی لینڈ روانہ ہوگی

دونوں ٹیموں کے کپتانوں کا کہنا ہے کہ فیصلہ کن میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔

ہفتہ کو دونوں ٹیموں نے آرام کیا، آج آخری میچ سے قبل کھلاڑی مختصر ٹریننگ کریں گے۔