فلمی ناقد کمال آر خا ن نے کنگنا رناوت کو ایسے القابات سے نواز دیا کہ ہنگامہ برپاہو گیا

Oct 02, 2021 | 19:22:PM
منافق، جھوٹی، سازشی
کیپشن: کمال آر خان، کنگنارناوت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کے خودساختہ فلمی ناقد کمال آر خان نے فلم ’تھالے وی‘ کی اداکارہ کنگنا رناوت کو منافق، جھوٹی اور سازشی قرار دےدیا ہے۔
ناقد کمال خان اور اداکارہ کنگنا رناوت دونوں ہی ہمیشہ اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔ کمال خان نے کنگنا رناوت کو 4 نیشنل ایوارڈ ملنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلمی ناقد کمال خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بہت سے لوگ سوال اٹھاتے ہیں کہ کنگنا رناوت کو 4 نیشنل ایوارڈز کیسے ملے۔

یہ بھی پڑھیں: فارن افیئرآفس لاہور آئے ڈاکٹرز کیساتھ پولیس اہلکاروں کا ہتک آمیز سلوک، تشدد، ویڈیو وائرل
کمال خان نے کہا کہ دراصل کنگنا رناوت وہ سازشی ہیں جو سیاستدانوں کو قائل کر لیتی ہیں، وہ بڑی منافق اور جھوٹی ہیں جو لوگوں کو بےوقوف بناتی ہیں، کنگنا رناوت اپنی ہر فلم کو ہٹ (Hit) قرار دیتی ہیں، لوگ سمجھتے ہیں وہ معصوم ہیں۔
اس سے ایک روز قبل کے آر کے نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کنگنا رناوت کے علاوہ کسی فلمی شخصیت نے مجھے کسی کے خلاف بات کرنے کو نہیں کہا، کنگنا رناوت نے مجھے ہدایت کار کرن جوہر کے خلاف بات کرنے کو کہا۔
کمال خان نے کہا کہ میرے پاس کنگنا رناوت کے تمام ایس ایم ایس بطور ثبوت موجود ہیں لیکن میں انہیں عام نہیں کروں گا، کیونکہ میں نے آج تک ایسا نہیں کیا اور مستقبل میں بھی نہیں کروں گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا عمر شریف کا جسد خاکی پاکستان لانے سے متعلق اہم بیان