فارن افیئرآفس لاہور آئے ڈاکٹرز کیساتھ پولیس اہلکاروں کا ہتک آمیز سلوک، تشدد، ویڈیو وائرل

Oct 02, 2021 | 19:04:PM
والدہ کا سرٹیفکیٹ، ویڈیو بنانے پر تشد کا نشانہ
کیپشن: پولیس اہلکاروں کا فارن افیئرز آفس سلوہور میں ڈاکٹرز کے ساتھ ہتک آمیز رویہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فارن افیئر آفس لاہور میں اپنی والدہ کا سرٹیفکیٹ لینے آنے والے ڈاکٹر کیساتھ لاہور پولیس کے اہلکاروں کا ہتک آمیز سلوک۔ویڈیو بنانے پر تشدد کا نشانہ بنا دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پولیس اہلکار نے ایک شخص کاگریبان پکڑ رکھا ہے جبکہ وہ شخص بتارہا ہے کہ میں ڈاکٹر ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں: عمر شریف کی قبر سے متعلق گفتگو پر مبنی پرانی ویڈیو وائرل
اسی دوران ڈاکٹر کا ساتھی کہتا ہے کہ یہ طریقہ کار ہے ،اس پر پولیس اہلکار کہتا ہے کہ میرے اوپر ہاتھ اٹھایا ہے ناں، ڈاکٹر کے ساتھ آئے دوست کہتے ہیں کہ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرو۔یہ دیکھو بدمعاشی کر رہے ہیں پنجاب پولیس والے۔
اسی دوران پیچھے سے آکر ایک پولیس اہلکار ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیتا ہے اورگالی دیتے ہوئے کہتا ہے کہ موبائل نکالو۔اس پر ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ یہ بدمعاشی کی انتہا نہیں ہے ۔
پولیس والا کہتا ہے کہ آرام سے موبائل دے دو،اس پر ڈاکٹر کہتا ہے کہ میں کہہ رہاہوں کہ میں ویڈیو ڈیلیٹ کر دیتا ہوں۔اس پر پولیس والے ڈاکٹراور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا عمر شریف کا جسد خاکی پاکستان لانے سے متعلق اہم بیان