عمر شریف کی قبر سے متعلق گفتگو پر مبنی پرانی ویڈیو وائرل

Oct 02, 2021 | 18:34:PM
پرانی ویڈیو وائرل، قبر سے گھبراتا
کیپشن: لیجنڈکامیڈین، عمر شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لیجنڈکامیڈین عمر شریف کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ زندگی کے بعد کے امتحانات کے بارے میں گفتگو کررہے ہیں ، ان کی گفتگو سن کر اینکر بھی اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکے۔
پرانی ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے عمر شریف کو سنا جاسکتا ہے کہ ’ایک بات سے گھبراتا ہوں بس ،وہ ہے قبر، قبر سے گھبراتا ہوں، قبرانسان کا کردار بتاتی ہے،انسان اندر جاتاہے تو کردار بتاتی ہے، پھر پسلیاں پسلیوں میں گھس جاتی ہیں، زبان بول نہیں پاتی، انسان جواب نہیں دے پاتا، وہ لمحہ خطرناک لمحہ ہے، ہرانسان زندہ ہے اور اسے مرنا ہے، قبر انسان کے اعمال بتاتی ہے، قبرمیں انسان جاتاہے جب مٹی سے بنے ہیں اور مٹی میں مل گئے، انہی خیالات کے ساتھ زندگی ہے جو لوگوں کو معلوم نہیں ، بتارہاہوں کہ جو دکھ ررہا ہے ، اسے ٹٹولو، دیکھو، تعلق بناﺅتو آدمی کا پتہ چل جائے گا‘۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا عمر شریف کا جسد خاکی پاکستان لانے سے متعلق اہم بیان