عمر شریف کے انتقال پر کرکٹرز کا اظہار افسوس

Oct 02, 2021 | 15:28:PM
عمر شریف کے انتقال پر کرکٹرز کا اظہار افسوس
کیپشن: عمر شریف کے انتقال پر کرکٹرز کا اظہار افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)کامیڈین عمر شریف کے انتقال پر قومی کرکٹرز بھی افسردہ  ہو گئے، موجودہ و سابق کرکٹرز اپنے سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے اپنے افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔ عمر شریف انتقال کر گئے۔
 بابر اعظم:

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ عمر شریف کے انتقال کی خبر سے دل شکستہ ہوں، وہ بلاشبہ کامیڈی کے بےتاج بادشاہ تھے ۔

 محمد رضوان:

وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے عمر شریف کے انتقال کی خبر پر ایک شعر لکھا۔

ستم ظریفی ذرا تو دیکھو

ہنسانے والا رُلا کے اُٹھا

 رمیز راجہ:

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ عمر شریف کا حسِ مزاح کمال تھا جسے بھلائے نہیں بھولا جاسکے گا۔

عمر گل:

محمد حفیظ:

 لیجنڈ کامیڈین عمر شریف طویل علالت کے بعد جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے۔

لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے عارضہ قلب ، گردے اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔

یہ بھی پڑھیں:      کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف انتقال کرگئے