کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف انتقال کرگئے

Oct 02, 2021 | 14:21:PM
کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)  کامیڈی کنگ عمر شریف اپنے کروڑوں مداحوں کو اداس چھوڑ کر جہان فانی سے کوچ کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق  ایشئین کامیڈین لیجنڈ اور دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنے والے پاکستانی فنکار عمر شریف جرمنی کے ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

واضح رہے کہ کامیڈی کنگ عمر شریف علاج کے لئے امریکا روانہ ہوئے طبیعت خراب ہونے پر انہیں جرمنی کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔